9 دسمبر 2011 - 20:30

سعودي عرب ميں ہزاروں افراد نےمشرقي شہرعواميہ ميں آل سعود حکومت کي پاليسيوں کےخلاف مظاہرہ کيا-

ابنا: پريس ٹي وي نے عيني شاہدين کےحوالےسےرپورٹ دي ہےکہ سعودي مظاہرين نےجمعہ کو عواميہ شہر کي سڑکوں پرنکل کر آل سعود کي پاليسيوں اور صوبہ الشرقيہ ميں حکومت کےمخالفين کےقتل کےخلاف اپنےغم وغصے کااظہارکيا-

سعودي عرب کي سرگرم سياسي و مذہبي شخصيتوں نے اس جمعہ کوشہدا سے وفاداري کانام دياتھا-

سعودي فورسز نےگذشتہ ہفتوں ميں ہزاروں مظا ہرين پرفائرنگ کي ہے جس ميں اب تک پانچ افراد شہيدہوچکے ہيں - صوبہ الشرقيہ ميں حکومت مخالف مظاہرين کوکچلنےکےلئے فورسز کي تعداد ميں اضافے پرمبني رياض حکومت کےفيصلےکےبعد کشيدگي بڑہ گئي ہے- گذشتہ مہينوں ميں سعودي عرب کے مشرقي علاقوں ميں حکومت مخالفين کےخلاف مظاہرے ہوتےرہےہيں

اصلاحات اور انساني حقوق کاخيال رکھےجانےکا مطالبہ کرنےوالےمظاہرين، آزادي بيان اورسياسي قيديوں کي رہائي چاہتےہيں.

.......

/169